اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی ٹیکنالوجی نمائش (INOTEX2015) میں 13 کے قریب ممالک کی شرکت متوقع ہے.
نمائش كي انتظاميہ كے مطابق، روس، بھارت، جنوبي كوريا، بيلجئيم، فرانس، جرمني، برطانيہ، اٹلي، رومانيہ، آذربايجان جمہوريہ، پاكستان اور چين كي موجودگي كو اب تك حتمي شكل دے دي گئي ہے.
INOTEX2015 9 سے 12 جون تك تہران ميں منعقد ہو گي.
اس دوران نيٹوركينگ ميں جدیدیت كے حوالے سے ايك عالمي اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا.
اجلاس ميں جنوبي كوريا، فرانس اور آسٹريا كے علاوہ 20 ايراني ماہرين بھي اپنے مقالے پيش كريں گے.
150 سے زائد ايراني اور غير ملكي كمپنياں مواصلات، انفارميشن ٹيكنالوجي، گيس، تيل، پيٹرو كيميكل، صنعتي آٹوميشن اور اسمارٹ سسٹمز، بائيو ٹيكنالوجي، نينو ٹيكنالوجي،ايرو اسپيس اور طبي سامان كے شعبوں ميں اپني جديد مصنوعات نمائش كے لئے پيش كريں گي.
ايونٹ كے پہلے مرحلے كے دوران ايراني اور غير ملكي كمپنيوں كے درميان تقريباٰ چھ ملين ڈالر كي ماليت كي 18 مفاہمت كي يادداشتوں پر دستخط بھي كئے جائيں گئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲